شیخ رشید نے ٹکٹوں کی خریداری کےحوالےسے بڑا اعلان کردیا

21 May, 2020 | 12:01 PM

Shazia Bashir

سٹی42: وزیر ریلوے شیخ رشید کا ٹرینوں کےٹکٹوں کی خریداری کےحوالےسےاہم اعلان، لاہور،راولپنڈی،ملتان ریلوے سٹیشن پر ایک کاؤنٹر کھولنے کا فیصلہ۔شہری صبح 8سےشام 5بجے تک ریزرویشن دفترسے ٹکٹ وصول کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید  نے ٹرینوں کےٹکٹوں کی خریداری کےحوالےسےاہم اعلان کیا ہے، وزیر ریلوے لاہور، راولپنڈی،  ملتان ریلوے سٹیشن پر ایک کاؤنٹر کھولنے کا فیصلہ کرلیا،  پاکستان ریلوے کی آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ  کے سسٹم میں خرابی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد  وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرینوں کےٹکٹوں کی خریداری کےحوالےسے  یہ اعلان کیا ہے کہ شہری صبح 8سےشام 5بجے تک ریزرویشن دفترسے ٹکٹ وصول کرسکیں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آن لائن سسٹم میں خرابی آئی ہے،راولپنڈی، کراچی، ملتان، لاہور ،پشاور ،سکھر میں ایک ایک کھڑکی بکنگ کے لیے ریزرویشن کی کھول دی جائےاور  کوئٹہ میں بھی بکنگ ریزرویشن کی ایک کھڑکی کھول دی جائے۔

دوسری جانب جزوی ٹرین آپریشن کی بحالی کے بعد لاہور ریلوے سٹیشن سے ٹرینوں کی روانگی اور آمد کا سلسلہ جاری ہے،  آن لائن ٹکٹ سروس کی خامیوں کے باعث مسافروں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ،  لاہور سے راولپنڈی صرف 145 مسافر ہی روانہ ہوئے اور  لاہور سے کراچی بذریعہ خیبر میل 371 مسافر کراچی روانہ ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان ریلوے  نے عوام کی سہولت کے لیے عیدالفطر کے موقع پر ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا ، مختلف شہروں میں 20 مئی سے30 ٹرینوں کے آپریشن کا آغاز کیا تھا،  پاکستان ریلوے  کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درامد لازمی ہے، پاکستان ریلوے مسافروں کی فیملی ان کو چھوڑنے کے لیے اسٹیشن پر نہیں آسکتی، پاکستان ریلوے ریلوے اسٹیشن سے200 میٹرتک کا علاقہ غیر ضروری افرادکے لیے بند کر دیا جائے گا، اسٹٹیشنوں کے اسٹاف پر میڈیکل آفیسرز اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے عملہ موجود ہوگا۔ 

 مختلف اسٹیشیوں پرسینیٹائز واک تھروگیٹ نصب کر دئے گئے ہیں اور مسافروں کا ٹیمرپیچر چیک جائے گا۔

مزیدخبریں