پولٹری ٹریڈرز کی ہڑتال، مرغی کی سپلائی معطل

21 May, 2020 | 11:01 AM

Shazia Bashir

سٹی42: ضلعی انتطامیہ سے قیمتوں کے تنازع پر پولٹری ٹریڈرز کی ہڑتال ، شہر میں مرغی کی سپلائی معطل،  ڈیلرز نے احتجاجاً خالی گاڑیاں ٹولنٹن مارکیٹ میں کھڑی کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتطامیہ سے قیمتوں کے تنازع پر پولٹری ٹریڈرز کی ہڑتال ، شہر میں مرغی کی سپلائی معطل کردی گئی،  ڈیلرز نے احتجاجاً خالی گاڑیاں ٹولنٹن مارکیٹ میں کھڑی کردیں ۔ایسوسی ایشن نے موقف پیش کیا کہ زندہ مرغی190 روپے خرید کر178 روپے کلو کیسے فروخت کردیں ؟  ریٹیل شاپس پر برائلر چکن 5 روپے بڑھ کر 270 روپے کلو ہو گیا اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 186 روپے مقرر ہوئی۔

صدر ٹولنٹن مارکیٹ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور کا کہنا تھا کہ جو ٹریڈرز مرغی سپلائی کریں گے ان کے خلاف ایسوسی ایشن خود کاروائی کروانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ عدالت میں جانے کے لیے بھی کاروائی مکمل کی ہوئی ہے آئیندہ لائحہ عمل مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ تمام خالی گاڑیاں ٹولنٹن مارکیٹ میں کھڑی کی جارہی ہیں اور کوئی مرغی والی گاڑی مارکیٹ میں نہ لگنے دی جائے گی۔

گاڑی لانے والے کی مرغی اگر کوئی زبردستی اتار لیتا ہے اور پیسے نہیں دیتا یا کسی بھی طرح کا نقصان ہوتا ہے تو ایسوسی ایشن اس کی زمہ دار نہیں ہوگی۔ جو بروکر اس ہڑتال کی خلاف ورزی کرے گا اور گاڑیاں بھروسے گا اس کے خلاف ایسوسی ایشن ہر حد تک جاے گی اور اگلے پچھلے حساب کروانے میں کردار ادا کرے گی۔تمام لوگ آگاہ رہیں

جنرل سیکرٹری شیرانوالہ مرغی مارکیٹ   کا کہنا تھا کہ تمام گاڑی مالکان اور دوکاندار نوٹ کر لیں کہ صدر لاہور پولٹری ایسوسی ایشن جناب طارق جاوید صاحب اور جنرل سیکرٹری لاہور پولٹری حاجی فریاد صاحب کی واضح ہدایت پر پنجاب حکومت کی طرف سے مرغی کا ریٹ فکس کرنے، منڈیوں اور دوکانوں پر چھاپے مار کر گرفتاریاں کرنے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کے خلاف پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا جاتا  ہے۔



 
 
 
 

مزیدخبریں