ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بجٹ کے سالانہ اہداف خطرے میں پڑگئے

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بجٹ کے سالانہ اہداف خطرے میں پڑگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (راؤ دلشاد) کورونا وائرس کے باعث میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 84 کروڑسے زائدکا مالیاتی نقصان، دو ماہ کے دوران اخراجات میں اضافہ جبکہ آمدن صفر رہی۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بیالیس کروڑ سے زائد ماہانہ مالی نقصان ہوا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا چھبیس ذرائع آمدن کے شعبوں سے ماہانہ ریونیو ٹارگٹ بیالیس کروڑ ہے جس کی ایک پائی بھی موصول نہیں ہوئی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بجٹ کے سالانہ اہداف بھی خطرے میں پڑگئے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن شعبہ فنانس کے اعداد وشمارکے مطابق منتقلی جائیداد کی مد میں بائیس کروڑ روپے کا خسارہ ہوا، جنرل بس اسٹینڈ کی مد میں چودہ کروڑ چالیس لاکھ روپے، تعمیرات کی بھرمار کے باوجود بلڈنگ پلانز فیس کی مد میں پانچ کروڑ اور کاروباری لائسنس فیس کی مد میں ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ کا خسارہ ہوا، کرایہ سرکاری پراپرٹیزکی مد میں دو کروڑ چھبیس لاکھ کا نقصان ہوا۔

انفورسمنٹ جرمانوں کی مد میں چونتیس لاکھ اور روڈ کٹ چارجزکی مد میں باون لاکھ، پانی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں بارہ لاکھ اور سینٹیشن فیس کی مد میں دو کروڑچھیاسی لاکھ کا خسارہ ہوا، پارکنگ فیس کی مد میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے، شعبہ شہری سہولیات کے ٹھیکوں کی مد میں بارہ لاکھ، دستکاری سکولوں کی فیس کی مد میں دولاکھ چوون ہزار، جبکہ ڈیتھ، برتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس فیس سمیت متفرق ذرائع آمدن سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا سرکاری خزانے کونقصان ہوا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی آمدن میں غیر معمولی کمی سے ترقیاتی اسکیموں کا مستقبل بھی داؤپر لگ گیا۔

واضح رہےکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا، پنجاب میں کورونا نے 16 ہزار685 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گزشتہ 24 گھںٹے میں لاہور میں مزید 368 کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کنفرم مریضوں کی تعداد 7980 ہوگئی، کورونا وائرس اب تک لاہور میں 108 جبکہ پنجاب میں 290 افراد کی زندگیاں نگل چکا۔

Sughra Afzal

Content Writer