ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات دینے کیلئے آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات دینے کیلئے آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) گھر بیٹھے شہریوں کو سہولیات دینے کے لیے آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں موبائل خدمت وین شروع کرنیکا فیصلہ، ملتان کی طرز پر موبائل خدمت وین ہر شہر میں تیار کروائی جائے گی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خدمت مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سے روازنہ ہزاروں شہری لرننگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، کرایہ داری اندراج سمیت چودہ سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 23 لاکھ سے زائد شہریوں کو خدمت مراکز سے مختلف سہولیات مہیا کی گئیں۔

اب آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے دور دراز کےشہریوں کو گھر کی دہلیز تک سہولیات دینے کیلئے خدمت مراکز میں ملنے والی سہولیات ہی موبائل خدمت وین کے ذریعے دینے کا حکم دیا ہے، کیونکہ دور دراز کے شہریوں کو خدمت مراکز کی مکمل آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے موبائل خدمت وین بنائی جارہی ہے۔

جس علاقہ میں بھی خدمت وین جائے گی پہلے وہاں اعلانات کروا کر آگاہ کیا جائے گا۔ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ موبائل خدمت وین تیار کروا کے جلد رپورٹ دی جائے۔