محکمہ بلدیات کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے

21 May, 2019 | 06:05 PM

Shazia Bashir

سٹی42: محکمہ بلدیات کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کٹ کی وجہ سے شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔

محکمہ پی اینڈ ڈی نے محکمہ بلدیات کا سالانہ ترقیاتی بجٹ پر 3 ارب روپے کا کٹ لگا دیا ہے اور اب محکمہ بلدیات کا سالانہ بجٹ صرف تین ارب روپے رہ گیا ہے۔   محکمہ بلدیات کو جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، محکمہ ابھی تک یہ تعین ہی نہیں کر سکا ہے کہ کن سکیموں کو جاری رکھا جائے اور کن کوبند کیا جائے۔

  محکمہ بلدیات اس حوالےسے مالی مسائل کا شکار ہے اور اس کا سالانہ ترقیاتی پروگرام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

مزیدخبریں