فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پُر عزم

21 May, 2019 | 05:45 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کہتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ وہ پوری طرح سے فٹ ہیں۔

آخری لمحات میں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے خواب آنکھوں میں سجا لیے۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ان کے مرحوم والد کا خواب تھا کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوش ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنا انتخاب درست ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے صرف منفی چیزیں اچھالتے ہیں جو کہ غلط بات ہے، پوری طرح فٹ ہوں، اگر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تو کلئیر کرلوں گا۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف بلے بازوں نے عمدہ پرفارمنس دکھائی جس کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزیدخبریں