مشینی دور میں ہاتھوں سے بنے جوتے اپنی مثال آپ

21 May, 2019 | 05:24 PM

Shazia Bashir

سٹی42: عید پر نئے کپڑوں کے ساتھ جوتے بھی لازم وملزوم ہیں، مگر مشینی دور میں بھی ہاتھوں سے بنے جوتوں کی اپنی ہی اہمیت ہے۔

عید کی آمد کے ساتھ ساتھ عید کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ جاتی ہیں، عمدہ لباس کے ساتھ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے عمدہ سے عمدہ جوتے پہنے، ایسے میں ہاتھوں سے بنے جوتے لوگوں میں بہت مقبول ہیں۔ کارخانے میں جوتے بنانے کے لئے سب سے پہلے ڈیزائن تیار کیا جاتا ہے پھر اپر کا حصہ بنا کر گوند کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، تیسرے مرحلہ میں سول لگا کر فنشنگ کے لئے بھیج دیا جاتا ہے۔

جوتے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ہاتھوں سے بنے جوتوں کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے، لوگ کپڑوں کے ساتھ میچنگ کے آرڈر پر جوتے بنواتے ہے، ہینڈ میڈ شو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اس شعبے کی طرف دھیان دے تو ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں