ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری محکمے لیسکو کے ساڑھے تین ارب کے نادہندہ نکلے

سرکاری محکمے لیسکو کے ساڑھے تین ارب کے نادہندہ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد سپرا) شہر میں مختلف وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے بجلی کے بلوں کی مد میں ساڑھے تین ارب روپے کے نادہندہ نکلے، لیسکو نے 7 روز میں بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے کے نوٹس جاری کردیئے۔

دستاویزات کے مطابق واسا کے 63 کروڑ، محکمہ آبپاشی 35 کروڑ، پنجاب پولیس 14 کروڑ اور محکمہ جیل خانہ جیل 11 کروڑ کا نادہندہ ہے، ٹی ایم اے داتا گنج بخش کے ذمہ 7 کروڑ، ٹی ایم اے گلبرگ کے ذمہ 6 کروڑ، ضلعی انتظامیہ کے ذمہ 6 کروڑ، ٹی ایم اے شالامار کے ذمہ 5 کروڑ، محکمہ صحت اور ٹی ایم اے واہگہ کے ذمہ 5،5 کروڑ کروڑ واجب الادا ہے۔

 ٹی ایم اے راوی زون اورسمن آبا د 4،4 کروڑ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی 3 کروڑ، ایل ڈی اے 3 کروڑ روپے، پنجاب سیکرٹری سروسز، اقبال ٹاؤن اور سروسز ہسپتال، پی ایچ اے، پی ڈبلیو ڈی، پنجاب ہائی وے  2، 2 کروڑ، نیشنل ہائی وے  4 کروڑ اور سنٹرل ایکسائز لینڈ کسٹمز  2 کروڑ کا لیسکو کا نادہندہ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer