حمزہ شہباز سے سیاسی ، سماجی رہنماؤں کی اجتماعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

21 May, 2018 | 11:22 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی رضا: حمزہ شہباز سے اراکین، سیاسی رہنمائوں اور سماجی رہنمائوں کی اجتماعی اور انفرادی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری جس میں ملکی سیاست اور رابطہ عوام مہم کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں شرکاء کی جانب سے عوامی سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قیادت پر غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال، رابطہ عوام مہم، مکمل و جاری ڈویلپمنٹ ورک، مقامی سیاسی و تنظیمی صورت حال، نئی ووٹر لسٹوں، پولنگ سکیم اورنئی حلقہ بندیوں کے تحت ردوبدل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:حمزہ شہباز شریف عام انتخابات میں مخالفین کو ہرانے کیلئےمتحرک ہوگئے

ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی میاں فاروق، سید عاشق کرمانی، میاں مرغوب، سیاسی کارکنان حماد میرانی اور احمد بٹ سمیت سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات، سابق و موجودہ اراکین پارلیمنٹ، کارکنان سمیت مرکزی رہنماشامل تھے۔

مزیدخبریں