نجی سکول مالکان نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے احکامات کا مذاق بنا دیا

21 May, 2018 | 09:58 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی رامے: محکمہ سکول ایجوکیشن گرمیوں کی چھٹیوں میں تین ماہ کی فیسوں کی وصولی نہ روک سکا، نجی سکول مالکان دھڑلے سے والدین کو تین ماہ کی فیس جمع کروانے کیلئے مجبور کرنے لگے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:سرکاری اعلان کے باوجود سکول جانیوالے بچوں کو چھٹیاں نہ مل سکیں

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور اور صوبہ بھر میں نجی تعلیمی ادارے والدین سے تین ماہ کی یکمشت فیس وصول نہیں کرسکتے ہیں جبکہ وہ تین ماہ کی اقساط پر بچوں کے والدین سے یہ فیس وصول کریں گے۔ دوسری جانب لاہور میں اضافی اور یکمشت فیسیں وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لیے کمیٹیاں اور ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں، لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں سےپریشان والدین کیلئے خوشخبری

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کی جانب سے ایک دفعہ پھر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ایک بار پھر باورکرایا گیا ہے کہ نجی سکول مالکان اور انتظامیہ والدین سےگرمیون کی چھٹیوں کی فیس یکمشت وصول نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں