سرکاری محکموں کے ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کا قیام

21 May, 2018 | 08:33 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی رامے:سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ، متعدد سرکاری محکموں کے ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے اسکروٹنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ہائی کورٹ کے احکامات کےبعد پنجاب کے متعدد صوبائی محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس پر متعدد محکموں کے ملازمین کو مستقل کی جاچکا ہے، لیکن چند سرکاری محکموں کے ملازمین کی جانب سے متعدد شکایات اور ان کے سرکاری معاملات میں رکاوٹیں ڈالی جارہی تھیں جس پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے صوبائی محکموں کے ملازمین کی سفارشات پر سکروٹنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی تمام صوبائی محکموں میں مستقل ہونے والے ملازمین کی جانچ پڑتال کرے گی ۔               

مزیدخبریں