ملک سیف الملوک کھوکھرکی میئرلاہورسےملاقات،ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال

21 May, 2018 | 08:08 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشاد:ارکان پنجاب اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر اورماجد ظہور کی ٹاؤن ہال آمد، میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے ملاقات میں اپنے حلقوں کی یونین کونسلز میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ماجد ظہور اور ملک سیف الملوک کھوکھر نے لارڈمیئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر این اے ایک سوپینتیس اور پی پی ایک سو انچاس کی یونین کونسلز کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں: پنجاب حکومت کی رمضان بازار گرانٹ تاحال موصول نہیں ہوئی: میئرلاہور

میئر لاہور کرنل ریٹائرڈمبشر جاوید نے ترقیاتی منصوبوں اور اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی سے آگاہ کیا جبکہ ارکان اسمبلی نے یونین کونسلز میں ترقیاتی کام کرانے پر میئر لاہور کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ملک فیصل سیف، راؤ صداقت، راشد بھٹی سمیت دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں