نوازشریف عدالت کو رام کہانیاں سناتے ہیں:عبدالعلیم خان

21 May, 2018 | 04:55 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں، منی لانڈرنگ کا بوجھ مفرور بیٹوں پر ڈال کر اُن کا مظلوم بننے کا ڈرامہ کرپشن نہیں چھپا سکتا۔

 پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی امیدواروں کے انٹر ویوز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ قوم اربوں روپے لوٹنے اور ملکی معیشت تباہ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ بتادی

 انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے عدالت کو رام کہانی سنانے کے سوا کوئی ڈھنگ کا جواب نہیں دیا، اپنی صفائی پیش کرنے میں ناکام نااہل شخص نے جے آئی ٹی کو متنازعہ اور کرپشن کیس کو سیاسی بنانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: وزیراعلیٰ پنجاب کی شہ خرچیاں، 150 فیصد سے زائد صوابدیدی فنڈز اڑا دئیے

علیم خان کا کہنا تھا کہ عوام شریفوں کی فریب خوردہ پالیسی جان چکی ہے، پاکستان دشمنی پر اتر آنے والوں کی سیاسی ساکھ کبھی بحال نہیں ہوگی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 100 دن کا لائحہ عمل ملک بھر میں انقلاب برپا کر دے گا۔

مزیدخبریں