پنجاب حکومت نے گریٹر اقبال پارک بنانے والوں کو بڑا تحفہ دے دیا

21 May, 2018 | 04:03 PM

رانا جبران

دُرنایاب: گریٹر اقبال پارک میں نیشنل ہسٹری میوزیم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے والے دس افسران کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کی منظوری دے دی گئی ۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نیشنل ہسٹری میوزیم پر افسران کی خدمات کا اعتراف کیا ہے ۔ وزیراعلی نے منصوبے میں دن رات کام کرنے والے دس افسران کے لئے ایک تنخواہ بطور انعام کی منظوری دے دی ہے۔ تین افسران کمشنرآفس جبکہ سات افسران پی ایچ اے کے شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ بتادی

علاوہ ازیں کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل ، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد ، ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد ، اے سی جی سید منور بخاری ، پراجیکٹ ڈائریکٹر چودھری طاہر سلطان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انصر لطیف ، سب انجنئیر اشتیاق احمد ، عامر شاہین ، پی ایچ اے سپر وائزر سعید احمد اور نصیر احمد شامل ہیں۔

مزیدخبریں