الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ بتادی

21 May, 2018 | 03:43 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 جولائی کے آخری ہفتے میں کرانے کی تجویز دے دی۔ صدر مملکت کو سمری ارسال کردی گئی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سمری کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صد رمملکت کو تین تاریخیں تجویز کی ہیں۔ صدر پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ الیکشنز ایکٹ 2017 کےتحت عام انتخابات کی لیے 25تا27 جولائی 2018 کے درمیان کوئی بھی تاریخ مقرر کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب کی شہ خرچیاں، 150 فیصد سے زائد صوابدیدی فنڈز اڑا دئیے

 سمری کے بعد انتخابات کرانے کی گیند صدر کی کورٹ میں ہے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا حتمی اعلان کرے گا۔

مزیدخبریں