صرات نقوی: حکومت کے 17 مئی کو سکول بند کرنے کے نوٹس کی خلاف ورزی، مزنگ چونگی میں ادبستان صوفیہ سکول پپیرز کی وجہ سے آج بھی کھلا رہا۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:من پسند تعیناتیوں سے ہٹائے جانے پر اعلیٰ عہدےدار بوکھلاہٹ کا شکار
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 17 مئی کو سکولز بند کرنے کے جاری کردہ نوٹس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ مزنگ چونگی میں کھلا ادبستان صوفیہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ والدین کا کہنا تھا کہ گرمی میں روزے کے ساتھ بچوں کو لینے آنا پڑتا ہے۔ سکول انتظامیہ کو چاہیے کہ حکومت کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق چھٹیاں دیں۔
دوسری جانب سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کے پیپرز کی وجہ سے وہ چھٹیاں نہیں دے سکتے۔ گرمی کے باعث پیپرز دیتے آئے بچوں کی اگر طبیعت خراب ہو جائے تو اس کا زمہ دار کون ہو گا۔