ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

من پسند تعیناتیوں سے ہٹائے جانے پر اعلیٰ عہدےدار بوکھلاہٹ کا شکار

من پسند تعیناتیوں سے ہٹائے جانے پر اعلیٰ عہدےدار بوکھلاہٹ کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے محکمہ سول ایوی ایشن کے اعلی افسران کی اکھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ شروع، من پسند تعیناتیوں سے ہٹائے جانے پر افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایوی ایشن ڈویژن نے محکمہ سول ایوی ایشن کے چیف ایچ آر افسر سمیر سعید سے اُن کا عہدہ واپس لے لیا ہے۔ ان کی جگہ سینئر افسر ریاض احمد کوتعینات کر دیا گیا۔ سمیر سعید کو واپس ان کی پرانی پوسٹنگ پر ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز تعینات کیا گیا۔ آوٹ آف ٹرن پروموٹ ہونے والے دو ڈپٹی ڈی جی سے بھی ان کی ترقیاں واپس لے لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے افسران کی بڑی غفلت سے پردہ فاش 

  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن عامر محبوب کو دوبارہ ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈی جی خاورغیاث کوواپس ڈائریکٹر ایئر نیوی گیشن سروسز کا عہدہ دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ من پسند تعیناتیاں چھن جانے پر سمیر سعید سمیت دیگر افسران نےیونین کے عہدیداروں سے رابطے کیےہیں۔ ان سے حمایت اور احتجاج کرنے کی اپیل بھی کی۔ تاہم تمام یونینز کے عہدیداروں نے مہلت مانگی ہے کہ وہ اپنے دیگر ساتھی ملازمین سےمشاورت کےبغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں لے سکتے۔