پنجاب اسمبلی کے افسران کی بڑی غفلت کا پردہ فاش

21 May, 2018 | 01:39 PM

حرااعوان

علی اکبر:  پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو فنڈز کی کمی کا سامنا یا افسران کی غفلت، سیکورٹی سٹاف کو یونیفارم فراہم نہ کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں:زرداری اور نیازی بھائی بھائی بن چکے ہیں:شہباز شریف 

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی روایات اور قواعد کے مطابق ہر 2 سال کے بعد سکیورٹی کے فرائض انجام د ینےوالے سٹاف کو یونیفارم فراہم کیا جاتا ہے۔ تاہم رواں سال مدت پوری ہونے کے باجود یونیفارم کی فراہمی نہیں ہو سکی۔ جس کے باعث سٹاف کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کو فنڈر کی کمی درپیش ہے اس وجہ سے تاحال یونیفارم نہیں دیئے گئے۔

مزیدخبریں