احد چیمہ کی عدالت میں پیشی، اہم پیش رفت سامنے آگئی

21 May, 2018 | 12:56 PM

حرااعوان

شاہین عتیق: احتساب عدالت نےآشیانہ ہاوسنگ سکینڈل اور ناجائز اثاثہ جات ریفرنس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ نیب نے ملزم احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیع کو پیش کیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نےبتایا کہ احد چیمہ اور شاہد شفیع کا 90 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔ناجائز اثاثہ جات ریفرنس میں احد چیمہ کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں میں پھوٹ پڑ گئی 

 واضح رہے کہ عدالت نے نیب کی جانب سے احد چیمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ احد چیمہ کی پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے۔

یہ بھی ضرور دیکھیں:

مزیدخبریں