مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں میں پھوٹ پڑ گئی

21 May, 2018 | 11:54 AM

حرااعوان

عمر اسلم: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے آپسی اختلافات، وزیراعلیٰ  پنجاب میاں شہباز شریف نے اختلافات ختم  کروانےکےلیےڈسٹرکٹ کی سطح پرکمیٹیاں تشکیل دے دیں، آئندہ الیکشن میں امیدواروں کےحوالےسےرائےبھی مانگ لی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات کےپیش نظرلیگی رہنماؤں کےاختلافات ختم کروانےکےلیےمسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نےسرجوڑلیے۔آئندہ الیکشن میں کون موضوع امیدوارہوگا اس کے پیش نظربھی ڈسٹرکٹ کمیٹی کو اپنی رائے دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ شہرلاہورکےلیےکوئی بھی ڈسٹرکٹ کمیٹی نہیں بنائی جاسکی تاہم لاہورڈویثرن کی کمیٹی بنادی گئی ہے۔ جس میں لیگی رہنماحنیف عباسی،مہراشتیاق احمد اورڈاکٹرفرخ جاوید ممبرہیں۔ڈسٹرکٹ جھنگ کےلیےوفاقی وزیرتجارت پرویزملک،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر،منشااللہ بٹ،ڈسٹرکٹ چنیوٹ کےلیےوفاقی وزیرتجارت پرویز ملک منشااللہ بٹ اورڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کےلیےصوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر،رانا ارشداورغزالی سلیم بٹ کولیگی رہنماؤ ں کےاختلافات اورآئندہ الیکشن ٹکٹ کےحوالےسےرائےدینےکا ٹاسک ملا ہے۔

ڈسٹرکٹ خوشاب،راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں لیگی رہنماؤں کےاختلافات ختم کروانےکےلیےڈاکٹر طارق فضل چودھری،صوبائی وزیرچودھری شیرعلی اورایم پی اے تنویراسلم سیٹھی کوشامل کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ چکوال میں اختلافات ختم کروانےکےلیےبیگم عشرت اشرف،سینیٹرڈاکٹراسداشرف کوٹاسک دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ جہلم میں اختلافات ختم کروانےکا ٹاسک غفارڈوگر،ارکان اسمبلی راناافضل،خواجہ وسیم بٹ کوممبربنایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اٹک میں صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین،چودھری ندیم خادم کوٹاسک جبکہ صوبائی وزیرایکسائزمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اورصوبائی وزیر ملک ندیم کامران کوگوجرانوالہ ٹاسک دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں لیگی رہنماؤں کےاختلافات ختم کروانےکےلیےصوبائی وزیرملک ندیم کامران،وائس چئرمین واساچودھری شہبازاحمدکوذمہ داری سونپی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ حافظ آباد ایم پی اے میاں مرغوب احمد،محمودبشیر،روف مغل لیگی امیدواروں کےحوالےسےاپنی رائےپارٹی قیادت کودیں گئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:زرداری اور نیازی بھائی بھائی بن چکے ہیں:شہباز شریف 

 علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ نارووال کی ذمہ داری شیخ آفتاب احمد،پارلیمانی سیکرٹری رمضان صدیق بھٹی،ایم این اےعرفان ڈوگراورڈسٹرکٹ گجرات کےلیےوفاقی وزیرراناتنویرحسین،سائرہ تارڑجبکہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کےلیےارکان اسمبلی میاں مرغوب احمد،نوازچوہان،اویس قاسم کواختلافات ختم کروانےاورموضوع امیدوارکےحوالےسےراےدینی کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کےلیےچودھری تنویر،سیف الملوک کھوکھر جبکہ مظفرگڑھ کےلیےایم این اے ارشدلغاری،حافظ میاں نعمان،ڈسٹرکٹ لیہ کےلیےایم این اے ملک ابرار،قاضی عدنان فرید اورڈسٹرکٹ راجن پور کےلیےمجیدخان،عاشق حسین،ڈسٹرکٹ بہاولنگر کےلیےڈپٹی سپیکرسردارشیرعلی گورچانی،عدالرحمان کانجو،ڈسٹرکٹ رحیم یارخان میں سائرہ افضل تارڑ،کامران مائیکل کوٹاسک دیا گیا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے افسران کی بڑی غفلت سے پردہ فاش 

 واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ سرگودھا کےلیےوفاقی وزیرعابدشیرعلی،ڈسٹرکٹ بھکرکےلیےطاہرہ اورنگزیب،ڈسٹرکٹ میانوالی کےلیےرانامحمودالحسن،ڈسٹرکٹ ملتان کےلیےرانامشہود،ڈسٹرکٹ وہاڑی کےلیےایم این اے چودھری جعفراقبال،ڈسٹرکٹ لودھراں کےلیے چودہدری اکرم انصاری،ڈسٹرکٹ خانیوال کی ذمہ داری غفارڈوگر اورڈسٹرکٹ اوکاڑہ کاٹاسک چودھری سعودمجید کو دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ شیخوپورہ حنیف عباسی،ڈسٹرکٹ قصور مہراشتیاق  احمد،وحیدگل کوٹاسک دیا گیا ہے کہ اختلافات ختم کروانےکےساتھ ساتھ آئندہ الیکشن کےحوالےسےامیدواروں کےحوالےسےرائےدیں۔

مزیدخبریں