زرداری اور نیازی بھائی بھائی بن چکے ہیں:شہباز شریف

21 May, 2018 | 11:34 AM

حرااعوان

عمر اسلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات اور رکن قومی اسمبلی سید عاشق حسین کرمانی کی ملاقات،پیر امین الحسنات اور سید عاشق حسین کرمانی کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونےوالی ملاقات کےموقع پرپیر امین الحسنات اور سید عاشق حسین کرمانی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آ زمائشی سروس کے کامیاب آغاز پر محمد شہبازشریف کو مبارکباد دی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب کے عوام کی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھا ہےاورصوبے کی عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:چاروں صوبوں کوملکرپاکستان کی بہتری کیلئےکام کرنا چاہیئے:وزیراعلیٰ پنجاب 

 وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے اپنے صوبوں میں عوام کو نظرانداز کیا جس کا خمیازہ انہیں عام انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔ نیازی اور زرداری نے اپنے صوبوں میں عوام کے مسائل حل نہیں کیے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا بے پناہ فضل و کرم ہے کہ ہم نے صوبے کی عوام کے مسائل حل کرکے انہیں ان کا حق دیا ہے۔ نیازی اور زرداری بھائی بھائی بن چکے ہیں۔

یہ بھی ضرور دیکھیں:

مزیدخبریں