ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنمنٹ گریجویٹ کالج باغبانپورہ میں شجرکاری کی بھرپور مہم کا اختتام

Tree Plantation Campaign, Government Graduate College Baghbanpura, City42, Environment's protection
کیپشن: گورنمنٹ گریجویٹ کالج باغبان پورہ کی سٹوڈنٹس شجرکاری مہم کے آخری روز کالج میں پودے لگا رہی ہیں۔ کالجز کے ڈی پی آئی ڈاکٹر انصر اظہر شجرکاری کے اختتام کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ میں ہفت روزہ شجر کاری مہم کے اختتامی دن مزید پودے لگائے گئے۔ ، ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر انصر اظہر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا اختتام کیا۔
تین روزہ شجرکاری مہم کے دوران درختوں کی افادیت سے آگاہی  کے لئے سٹوڈنٹس میں مضمون نویسی، پوسٹر بنانے کے مقابلے کروائے گئے۔ شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سٹوڈنٹس نے آگاہی واک بھی منعقد کی۔  کالج میں اردو اور انگلش زبانوں مین ڈیبیت کمپی ٹیشن بھی کروائے گئے۔ 

 اس کے ساتھ سٹوڈنٹس نے کالج  مین بہت سے نئے پودے بھی لگائے۔ پودے لگانے کے لئے مہم کا تیسرا دن مختص تھا۔ سٹوڈنٹس کے ساتھ ایک پودا  کالجز کے ڈی پی آئی ڈاکٹر انصر اظہر نے بھی لگایا۔ ان کے ہاتھ سے مہم کا رسمی اختتام کروایا گیا۔ 


گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین باغبان پورہ میں ہفت روزہ شجر کاری مہم  کے دوران بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے۔ آج جمعہ کے روز اس بہار کی شجرکاری مہم کا رسمی اختتام ہوگیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر انصر اظہر تھے۔ ڈاکٹر انصر اظہر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا اختتام کیا۔

 ڈاکٹر انصر اظہر نے کالج میں پودا لگانے کے بعد کالج ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پودوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر کوثر پروین نے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ انسان کی خاطر پودے لگائیں ۔