ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل، مسافروں کیلئے اہم خبر

ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل، مسافروں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے  کی جانب سے موسم سرما 2024 کے ٹائم ٹیبل کو تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ چند مخصوص ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ 

جن ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے ان میں خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 22:30 کے بجائے 22:00 پر روانہ ہوگی۔ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے 07:30 کے بجائے 07:00 پر چلے گی۔ جعفر ایکسپریس پشاور کینٹ سے بھی 07:30 کے بجائے 07:00 پر روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر 15:45 کے بجائے 15:30 پر سیالکوٹ سے 06:50 کے بجائے 06:30 پر روانہ ہو گی۔

تھل ایکسپریس ملتان کینٹ سے شام  06:50 کے بجائے 06:30 اور راولپنڈی سے (07:20 کے بجائے 07:00 پر چلے گی۔ اٹک پسنجر ,اٹک سٹی سے سپہر 16:05 کے بجائے 15:55 پر اور موہنجو دڑو پسنجر کوٹری سے 11:35 کے بجائے 07:00 پر روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق ان مخصوص ٹرینوں کے علاوہ تمام دیگر ٹرینیں اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہی چلیں گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کو  بناتے وقت نئے اوقات کو مدنظر رکھیں۔