سٹی42: ڈیججیٹل یوتھ ہب کے نام سے ڈپلی کیشن آف ایفرٹ پر قرضے کی رقم برباد کرنے پر ہی بس نہیں کی، رانا مشہور نے "ایپلی کیشن کا آفیشل گیت" بھی ریلیز کر ڈالا۔ اس آٖفیشل گیت کی "گھونگٹ اٹھائی تقریب" بھی کی اور فخر سے بتایا کہ یہ "پورٹیل"نوکری کے مواقع " سے آگاہ کیا کرے گا۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان نے ڈیجیٹل یوتھ ہب ایپ کے آفیشل گانے کی رونمائی کی۔ قرض کے پیسوں سے بنوائی گئی اس ایپلیکیشن کو اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کر کے ہم سکالرشپس، نوکریاں، ٹریننگ پروگرامز، سٹارٹ اپ سپورٹ اورانویسٹمنٹ کی معاونت جیسے موضوعات پر آگاہی حاصل کر سکیں گے. لیکن یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ نوکری کے ضرورت مندوں کو نوکری سے لے کر سکالر شپ کے مواقع ک تک، سٹارٹ اپ سپورٹ سے لے کر سیکنڈ ہینڈ فون کی خرید و فروخت تک ہر درکار معلومات فراہم کرنے کے لئے بہت سی ویب سائٹس پہلے موجود ہیں۔
لاہور کے ایوان اقبال میں ڈیجیٹل یوتھ ہب ایپ ایپلی کیشن لانچ ہونے سے پہلے ہی کر لی گئی تقریب میں رانا مشہوداحمد خان نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف چوبیس مارچ کو "ڈیجیٹل یوتھ ہب" کا افتتاح کریں گے۔
رانا مشہود نے کہا کہ شہری اپنے موبائل فون میں یہ ایپلیکیشن انسٹال کریں، اس ایپ کے ذریعے دنیا کے تمام ممالک میں نوجوان سکالرشپس، نوکریوں کی تفصیلات، ڈیجیٹل سکلز، کاروبار میں معاونت سمیت مختلف فیچرزسے مستفید ہوسکیں گے۔
یہ پورٹل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کام کرے گا، وائٹ، بلیو اور گرے کالر کی تمام کیٹیگری کی نوکریاں اپڈیٹ ہونگی۔
رانا مشہود نے بتایا کہ اس ایپلی کیشن سے ماہانہ2 سے5 کروڑ ٹریفک جنریٹ ہوگی، اس سال30 ہزار سے زائد انٹرن شپ پروگرامز اور دس ہزارسے زائد نوکریاں فراہم کریں گے۔