ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیسرا ٹی 20، حسن نواز کی ناقابل شکست تیز سنچری، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

تیسرا ٹی 20، حسن نواز کی ناقابل شکست تیز سنچری، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:5 میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے آج نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں کرارا جواب دے کر میچ 9 وکٹ سے جیت لیا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ میں پاکستان کا پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو آؤٹ کردیا۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پلٹ کر جواب دیا اور تیز بیٹنگ کر کے 4 اوورز میں اسکور 43 تک پہنچا دیا جس کے بعد ٹم سائفرٹ 19 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بن گئے۔

ڈیرل مچل 17 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ جمی نیشم کی گری وہ چار رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 141 کے مجموعی اسکور پر گری، مارک چیپمن  94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 204 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اس طرح پاکستان کو جیتنے کے لیے 205 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب  نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 74 پر گری، محمد حارث 41 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ حسن نواز  نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 105 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

سلمان آغا نے 51 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آئوٹ رہے، پاکستان نے ہدف سولہ اوور میں پورا کر لیا، سیریز کا چوتھا ٹی 20 میچ اتوار (23 مارچ) کو ہوگا جبکہ پانچواں آخری میچ 26 مارچ کو ہوگا۔