وقاص احمد: جسمانی ریمانڈ پر ٹاون شپ انوسٹی گیشن کی زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
ملزم وقار الطاف کو جسمانی ریمانڈ پر جیل سے تھانے لایا گیا تھا۔ انوسٹی گیشن پولیس نے ملزم سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش کرنی تھی۔
انوسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ حوالات میں طبعیت خراب ہونے پر ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی ۔ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ کا پتہ چلے گا۔