ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں انتخابی مہم کے دوران انڈین پریمئیر لیگ کا آغاز کل ہو گا

IPL 17, Chanai Super Kings, BCCI, Lok Sabha Election Schedule.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت میں لوک سبھا کے الیکشن کے لئے انخابی مہم اور سیاسی کھینچا تانی کے  ہنگام میں انڈین پریمیئر لیگ  آئی پی ایل بھی شروع ہو رہی ہے۔

لوک سبھا کے انتخابات کے لئے شیڈول آنے کے بعد ایک طرف انتخابی مہم کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں اور اپوزیشن جماعتیں انتخابات سے پہلے دھاندلی کی شکایات کر رہی ہیں تو دوسری جانب  وزیر داخلہ امیت شا کے بیٹے  کے  جے شا نے عین الیکشن کے دوران  انڈین پریمئیر لیگ 17 بھی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔  لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلہ میں چند ریاستوں مین ووٹنگ  19 اپریل کو ہو گی جبکہ  آئی پی ایل 22مارچ سے  شروع  کی جا رہی ہے۔  لوک سبھا الیکشن کےپہلے مرحلہ کے لئے الیکشن مہم کے لئے صرف 32 دن دیئے گئے ہیں۔

بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے زیراہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2024 کا 17واں ایڈیشن 22مارچ سے بھارت کے شہرچنائی میں شروع ہوگا۔ ٹآئی پی ایل 17 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے درمیان ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ 

آئی پی ایل 17 میں  10 ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر74میچ کھیلے جائیں گے ،  یہ میچ بھارت کے 12شہروں مین ہوں گے  جن میں احمد آباد،بنگلور ،چنائی ،نئی دہلی،وشاکاپٹنم ،گوہاٹی،حیدرآباد،جے پور،کولکتہ،لکھنﺅ،موہالی ، ممبئی اور ملاں پور شامل ہیں۔

 چنائی سپر کنگز ، گجرات ٹائٹنز ،ممبئی انڈینز، دہلی کیپٹلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور ، سن رائزرز حیدر آباد ،اور لکھنو  سپر جائنٹس گزشتہ ایڈیشن میں بھی  شامل تھیں۔

چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کو سب سے زیادہ پانچ ،پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دو جبکہ راجستھان رائلز، سن رائزرز حیدر آباد ، دکن چارجرز اور گجرات ٹائٹنز نے ایک، ایک بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔آئی پی ایل کا لیگ مرحلہ بھارت کے 12 مقامات پر کھیلا جائے گا جبکہ شیڈول کے پلے آف مرحلے کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔