سروسز اور میو ہسپتال کی ری ویمپنگ جلد مکمل کریں، خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت

21 Mar, 2024 | 08:38 PM

This browser does not support the video element.

زاہد چودھری:  پنجاب کے وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دونوں ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ 
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق  نے میو ہسپتال کے آئی وارڈ، چائلڈ ایمرجنسی بلاک، ٹی بی اینڈ چیسٹ ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ سرجیکل بلاک کا دورہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال کے ایڈمن بلاک، سرجیکل وارڈ، پرائیویٹ رومز و دیگر وارڈز کا بھی دورہ کیا۔ دونوں ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کے جاری کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

مزیدخبریں