دُر نایاب: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے شجرکاری کے فروغ کیلئے شہریوں میں 80 ہزار پودے تقسیم کردئیے گئے ۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے لاہور کے 30 سے زائد مقامات پر شہریوں میں مفت پودے تقسیم کئے ۔ لبرٹی، چئیر نگ کراس، جیل روڈ، استنبول چوک، ہمدرد چوک، چوبرچی اور شاہدرہ سمیت اہم شاہراؤں پر شہریوں میں 80 ہزار سے زائد چھوٹے درخت اور پودے تقسیم کیے گئے ۔ محمود بوٹی کے مقام پر اربن فاریسٹ کا پودا لگا کر شجر کاری مہم آغاز کیا گیا ۔ تقریب میں طلبہ اور مالیوں نے 20 ہزار سے زائد پودے لگائے ۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا شہریوں میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پلانٹ فار پاکستان مہم کا انعقاد کیا گیا ۔ شہر کو سرسبز بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔