فروری میں افغانستان کو ایکسپورٹس گزشتہ فروری کے مقابلہ میں 46 فیصد بڑھ گئیں

21 Mar, 2024 | 05:35 PM

 فروری کے مہینے میں پاکستان کی افغانستان کو  برآمدات میں اضافہ  جبکہ درآمدات میں کمی  ریکارڈ کی گئی۔

اس سال فروری میں  افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 46.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درآمدات میں 41 فیصد کی کمی  دیکھنے میں آئی۔ فروری2024 میں افغانستان کو پاکستان سے  10کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی کموڈٹیز ایکسپورٹ کی گئیں۔فروری  2023 میں افغانستان کو  پاکستانی برآمدات کی مالیت 7 کروڑ 9 لاکھ ڈالر تھی۔

اس سال فروری میں پاکستانیوں نے افغانستان سے  3کروڑ 60لاکھ ڈالر  مالیت کی  کموڈٹیز امپورٹ کیں جبکہ  فروری 2023 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 6 کروڑ 11 لاکھ ڈالر تھا۔

مزیدخبریں