فروری کے مہینے میں پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس سال فروری میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 46.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درآمدات میں 41 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ فروری2024 میں افغانستان کو پاکستان سے 10کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی کموڈٹیز ایکسپورٹ کی گئیں۔فروری 2023 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کی مالیت 7 کروڑ 9 لاکھ ڈالر تھی۔
اس سال فروری میں پاکستانیوں نے افغانستان سے 3کروڑ 60لاکھ ڈالر مالیت کی کموڈٹیز امپورٹ کیں جبکہ فروری 2023 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 6 کروڑ 11 لاکھ ڈالر تھا۔