سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک،دو زخمی

21 Mar, 2024 | 03:44 PM

Ansa Awais

سٹی42 : بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیتہ اطلاع پر پنجگور میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد چاکر لیاقت ہلاک جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک ہونے والا امن دشمن دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے دہشتگردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی ( جی پی اے ) کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 8 دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا تھا۔بدھ کے روز بی ایل اے کے 8 دہشتگردوں نے جی پی اے کمپلیکس گوادر میں گھسنے کی کوشش کی اور کمپلیکس کے قریب دھماکا بھی کیا جس کے بعد مسلسل فائرنگ شروع کر دی، تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور جوابی کارروائی کے دوران تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
 

مزیدخبریں