وقاص عظیم : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا ٹینڈر منسوخ کر دیا۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق رمضان میں ممکنہ قلت پر قابو پانے کیلئے چینی کی خریداری کا ٹینڈرجاری کیا گیا تھا۔ کم سے کم بولی 142روپے فی کلو موصول ہوئی۔ اخراجات ملاکر فی کلو چینی155 روپے میں پڑنی تھی۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ کارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ ہے۔