آؤٹ آف سکول بچوں کا معاملہ، نئے سکولوں کیلئے جگہ نہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے جواب جمع کرا دیا

21 Mar, 2024 | 02:51 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ لاہور میں آؤٹ آف سکول بچوں کو داخل کرنے کا معاملہ، لاہور میں نئے سکولوں کیلئے جگہ نہیں ہے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے جواب جمع کروا دیا۔

2011ے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو کوئی پلاٹ نہیں ملا۔2010 میں دو سوسائیٹز میں پلاٹس دیئے گئے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق 2011کے بعد کوئی نیا سکول لاہور میں نہیں بنایا گیا۔

سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے نئے سکول بنانے اور اپ گریڈیشن کے لیے ڈیٹا مانگا تھا۔اس وقت لاہور میں 6 لاکھ بچے آؤٹ آف سکول ہیں۔سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے متعدد نئے سکول بنانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں