ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ، گیس میں کمی ریکارڈ

تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ، گیس میں کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ۔

 پی پی آئی ایس کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 16 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.4 فیصد زیادہ ہے،دوسری جانب اسی عرصے کے دوران ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3081 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.8 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3136 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 اعدادوشمار کے مطابق پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4856 ، پی پی ایل 10998، او جی ڈی سی ایل 35131 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1066 بیرل ریکارڈکی گئی ہے،اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 66، پی پی ایل 564، او جی ڈی سی ایل 682 اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط پیداوار 931 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔