پلانٹ فار پاکستان مہم، ایونیوون میں میاواکی پودے لگائے گئے

21 Mar, 2024 | 01:15 PM

Imran Fayyaz

 (دور نایاب) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر ایل ڈی اے پلانٹ فار پاکستان مہم میں پیش پیش,ایل ڈی اے اور سینرجی کے تعاون سے ایونیوون ایف بلاک میں 6 ہزار میواکی کے پودے لگائے گئے.

 میواکی جنگل لگانے کی تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کےبچوں نے شرکت کی۔ ایل ڈی اے افسران، عملہ اور سکول کے بچوں نے مل کر میواکی کے پودے لگائے۔

 ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایونیو ون، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جیز اور دیگر افسران نے سنٹرل پارک کے قریب بھی پودے لگائے۔

 ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایونیو ون کے رہائشیوں میں مفت پودے تقسیم کیے۔ تقریب میں سینرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عنبرین ریاض سپرا، امتیاز احمد، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر ایڈمن چیف ٹاؤن پلانر، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ سمیت تمام افسران نےشرکت کی۔

مزیدخبریں