فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ,600 کلو مردہ مرغیاں برآمد ،8من مردہ گوشت موقع پر تلف

21 Mar, 2024 | 11:18 AM

Ansa Awais

زوار کاظمی: سرگودھا کے علاقےسیٹلائٹ ٹاؤن چوک میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی  کرتے ہوئے 600 کلو مردہ مرغیاں برآمد  جبکہ8من مردہ گوشت موقع پر تلف کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی  نے سرگودھا  میں  بڑی کاروائی کرتے ہوئے مردکہ چکن سپلائی کرنے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جس سے 600 کلو مردہ مرغیاں برآمد  ہوئی، ملزم مردہ مرغیوں کو ایک رکشہ پر کے جایا جارہا تھا، مردہ مرغیوں کا گوشت ہوٹلوں کو سپلائی کرنا تھا۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق 8 من مردہ گوست کو موقع پر تلف کر دیا گیا اور ڈرائیور محسن مسیح پر  تھانہ سٹلائٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
 

مزیدخبریں