جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

21 Mar, 2024 | 10:47 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، جاپان میں شدید زلزلے کے باوجود سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جاپان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی سطح زمین سے 50 کلومیٹر تھی۔

 سرکاری حکام کے مطابق شدید زلزلے کے باوجود کوئی غیر معمولی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ کہیں سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع  موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے قدرتی آفت ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،آج  جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مزیدخبریں