ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں   بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ملک بھر میں   بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن   نقوی کی ہدایت پر  بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دیدیا،بجلی و گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، ایف آئی اے  حکام نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ  پیش کی،اس موقع پر   وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا،انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس ناسور کا  سدباب ممکن ہو سکے ،  وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت  دی۔

 اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر التوا پرموشن کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت دی۔

  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  ایک ماہ   کی مقررہ مدت میں  تمام زیرالتوا پرموشن کیسز کو نمٹایا جائے،وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے  ایف آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری  احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں سیکرٹری داخلہ،  ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے  تمام  ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔