وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزراء کا اہم اجلاس طلب

21 Mar, 2023 | 09:13 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزراء کا اہم اجلاس طلب، اجلاس میں کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک فوج  اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد  منظور کی جائے گی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ ملک میں  دہشت گردی کی وجہ سے امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث کرے گی، اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں  قومی اداروں کے احترام کے معاملے پر بھی بحث کروائی جائے گی۔

اجلاس میں خارجہ پالیسی ،معاشی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی پر بھی بحث ہوگی۔

مزیدخبریں