(زاہد چوہدری)کورونا کے حملے جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں کورونا کے 24 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔
کورونا وائرس کے حملوں میں اضافہ جاری ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے 24 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہر کے ہسپتالوں میں کورونا کے مجموعی طور پر 14 مریض زیر علاج ہیں ۔ شیخ زید ہسپتال میں چھ ، میو ہسپتال میں چار ، نیشنل ہسپتال میں تین اور حمید لطیف ہسپتال میں کورونا کا ایک مریض داخل ہے۔
شہر میں کورونا کے 24 نئے مریضوں کی تصدیق
21 Mar, 2023 | 08:48 PM