ویب ڈیسک : سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین سمیت ماہر فلکیات بھی شامل تھے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے نواحی علاقے سدیر کی رصد گاہ میں سعودی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں اراکین جدید سائنسی آلات کے ساتھ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ 23 مارچ جمعرات کو ہوگا۔چاند نظر نا آنے کا کاباقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔