ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، ایک تولہ سونا 3100 روپے سستاہوگیا، ڈالر کی قیمت میں کمی کے بھی اثرات دیکھے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1968 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی 10 گرام سونا 2658 روپے سستا ہوکر 1 لاکھ 75 ہزار 68 روپے کا ہوگیا ۔ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
ایک تولہ چاندی 50 روپے کمی کے بعد 2200 روپے پر آگئی۔