ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں کل روزہ ہو گا یا نہیں ؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

سعودی عرب میں کل روزہ ہو گا یا نہیں ؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں کمیٹی کے اراکین سمیت ماہر فلکیات بھی شامل ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے نواحی علاقے سدیر کی رصد گاہ میں سعودی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے ،جس میں اراکین جدید سائنسی آلات کے ساتھ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں گے۔ 

 واضح رہے کہ سعودی ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری کہہ چکے ہیں کہ آج چاند غروب آفتاب سے قبل ہی اپنی پیدائش سے چند منٹوں کے بعد ہی غروب ہوجائے گا اس لئے آج چاند نظر آنے کا امکان کم ہے تاہم چاند نظر آنے یا نا آنے کا اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔