ویب ڈیسک: ماہ رمضان کے چاند کے حوالے سے سعودی ماہر فلکیات کی جانب سے بڑی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ ماہ رمضا ن کی آمد آمد ہے، اور اس برکتوں ،سعادتوں بھرے مہینے سےلطف اندوز ہونے کیلئے پورے عالم اسلام میں تیاریاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں اب سب کو ماہ رمضان کے چاند کا انتظار ہے، اس حوالے سےسعودی ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج منگل کو چاند سورج غروب ہونے سے قبل ہی ڈوب جائے گا اس لئے آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے ، چاند نظر نہ آنے کے باعث کل بدھ کو 30 شعبان ہوگی جبکہ جمعرات یکم رمضان ہوگا۔
ماہر فلکیات کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں رمضان کا اعلان سپریم کورٹ کا کام ہے اور اسی کو اس کا اختیار ہےانہوں نے کہا ہے کہ ہم فلکی حساب اور مطالع ہلال کے اعتبار سے اندازہ لگا رہے ہیں۔