ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک آتے ہی نئی مشکل کھڑی ہوگئی

رمضان المبارک آتے ہی نئی مشکل کھڑی ہوگئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کی آمد آمد، روزہ دار کے لیے کھجور سے  افطار مشکل ہوگیا،کھجور کے دام بڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ہفتہ واری سستا بازار میں پاکستانی کھجور 320 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ کھجور ایرانی ربی 530 روپے کلو ، جبکہ کھجور ایرانی زاہدی 440 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔سعودی قلمی کھجور 800 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کےحوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث  اس بار پاکستانی کھجور نہیں آئی ، اس وجہ سے ایرانی کھجور کی مانگ زیادہ ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer