ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تنخواہ،پنشن میں اضافے کے لئے ایپکا کی احتجاجی ریلی

Apeca,protest,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)شدید ترین مہنگائی قبول نہیں ، تنخواہ،پنشن میں 100فیصد اضافہ کیاجائے، ایپکا کی احتجاجی ریلی۔ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔
ایپکا نے ٹائون حال سے ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر ایپکا پاکستان ارشاد چوہدری ، محبوب علی بھٹی ،لالا اسلم ، میاں محسن سعیداور دیگر نے کی۔ ارشاد چوہدری نے ایپکا کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ۔ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر واپس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکامطالبہ کیاگیا] جبکہ یوٹیلیٹی الاؤنس بلا امتیاز دینے، ڈسپیرٹی الاؤنس 40فیصد کی بجاۓ بیوروکریسی کی طرح ایگزیکٹو الاؤنس کے برابر دینے کا مطالبہ کیاگیا۔

احتجاج کے دوران آئی ایم ایف کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر شاہد کاٹھیا نے ایپکا قائدین سے مذاکرات کیے۔ مرکزی صدر نے ایڈیشنل کمشنر کی یقین دہانی پر احتجاج اور دھرنا مؤخر کر دیا۔