(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر نگرانی پنجاب بھر میں مفت آٹا سکیم کے تحت مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے جس میں اب تک 25 لاکھ تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
پنجاب مفت آٹا سکیم رمضان المبارک کے پورے مہینے میں جاری رہے گی جس میں 60 ہزار ماہانہ آمدن سے کم فی خاندان کو 3 مفت آٹے کے تھیلے دیے جائیں گے۔
اب تک لاہور شہر میں 1 لاکھ 25 ہزار مفت آٹے کے تھیلے فراہم کیے جا چکے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی مفت آٹے کی فراہمی کےعمل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی جانب سے تمام اضلاع میں کمشنرز کوعوامی مشکلات دور کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو کسی بھی پریشانی کے بغیر مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں جس کیلئے ضلعی انتظامیہ مناسب انتظامات کو یقینی بنائے۔
خیال رہے کہ اس سکیم کے تحت عوام میں 4 کروڑ 70 لاکھ آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کیےجائیں گے۔