ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قبرستانوں میں تدفین کے ریٹس بڑھانے کا نوٹس لیتے ہوئے فیس 10 ہزار روپے سے کم کر کے3500 روپے کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے قبرستانوں میں تدفین کی فیس بڑھنے کا نوٹس لے لیا۔حکومت نے تدفین کی فیس 10 ہزار سے کم کر کے ساڑھے 3 ہزار کرنے کی منظوری دے دی۔دستاویزات کے مطابق تدفین پر شہر خاموشاں اتھارٹی کے آنے والے دیگر اخراجات سرکاری خزانے سے ادا ہوں گے۔
محکمہ بلدیات پنجاب کو تدفین کے ریٹس میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا، تدفین، آپریشنل اور مینٹی ننس اخراجات کی مد میں شہر خاموشاں اتھارٹی کو 5 کروڑ روپے کی گرانٹ دے دی گئی۔محکمہ بلدیات پنجاب کو شہر خاموشاں اتھارٹی کے زیر انتظام اسکیمیں فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔