پی ٹی آئی کارکنان کو انتشار پر اکسانے والا کس پارٹی کا رہنما تھا؟ اہم خبر سامنے آگئی

21 Mar, 2023 | 12:05 AM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد پر کارکنان کو انتشار پر اکسانے والا شخص پی ٹی آئی رہنما ہی نکلا، عمران خا ن نے غلطی کا احساس ہونے پر  ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دی ۔

 تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی جانب سے  ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی ، جس کا کیپشن لکھا گیا تھا کہ  ایجنسی کا یہ بندہ  پی ٹی آئی کارکنان کو تشدد پر اکسا رہا تھاجس پر پی ٹی آئی کارکنان نے اسے بے نقاب کیا ہے، میں نے اپنے کارکنان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کتنی ہی اشتعال انگیزی کیوں نہ کی جا رہی ہو ہم نے پر امن رہنا ہے ۔

لیکن عمران خان کو جگ ہنسائی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب یہ معلوم ہوا کہ جس شخص کو وہ ایجنسی کا بندہ کہہ رہے ہیں وہ اور کوئی نہیں بلکہ انہی کی جماعت کا رہنما ہے اور  سابق کونسلر بھی رہ چکا ہے ، جس کے بعد عمران خان نے فوراًایجنسیوں کیخلاف کی ہوئی اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

 واضح رہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام  جہانزیب اعوان ہے، جس کا تعلق ایبٹ آباد کی یو سی نگری ٹوٹیال سے ہے ، جہانزیب اعوان 2015 میں جنرل کونسلر رہ چکے ہیں، لیکن گزشتہ برس انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

مزیدخبریں